• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیر والا میں ایک ہزار لٹر جعلی دودھ تلف، مالکان کیخلاف مقدمہ

ملتان،لودھراں  (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، پاپڑ فیکٹریز، ملک کولیکشن سنٹر، کھویا پروڈکشن یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، کبیر والا میں ایک ہزار لٹر جعلی دودھ تلف، مالکان کیخلاف مقدمہ درج، کولیکشن سنٹر کو بند کردیا گیا 2 ہوٹلوں کو 45 ہزار روپے کے جرما نے ۔ بستی نوک والا اور اڈہ پرمٹ پر 2 بیکریوں کو بدبودار فریزر میں خوراک کی سٹوریج، مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 35 ہزار بستی کیکر والا اور بستی شورکوٹ کہروڑ پکا میں 2 ملک شاپس کو 13 ہزار روپے  جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید