• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکراؤ کی سیاست کا مخالف ہوں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے، زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )صدر زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ، عوامی فلاح کیلئے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹیرنز کے اعزاز میں پیر کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جس میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان،اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، سابق نگران وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ٹکراؤ کی سیاست کا مخالف ہوں،پارلیمانی جمہوریت مزید مضبوط کرنے ، سیاسی استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے ،انہوں نے رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے ، جمہوری ادارے مضبوط بنانے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے ، معاشی خوشحالی کیلئے،گورننس اصلاحات کوناگزیر قرار دیا ۔

اہم خبریں سے مزید