• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18 افراد جاں بحق

بیروت (اے ایف پی/ جنگ نیوز )شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی صوبے حما کے علاقے مصیاف میں ہائی وے کو نقصان پہنچا ،ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے مجرمانہ حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نےسینکڑوں حملے کیے ہیں۔شام کے وزیر صحت حسن الغباش نےبتایا کہ وحشیانہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی اور 37 زخمی ہوئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کے سربراہ، رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ یہ اب تک کہ شام پرسب سے زیادہ پرتشدد اسرائیلی حملوں میں سے ایک ہے۔
اہم خبریں سے مزید