• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں انسداد پولیو مہم شروع

راولپنڈی‘ اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے‘ خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی نے بچے کو قطرے پلا کر ضلع راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انسداد پولیو مہم راولپنڈی اسلام آباد سمیت لاہور‘ فیصل آباد‘ چکوال‘ اٹک‘ اوکاڑہ‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ‘ ملتان‘ بہاولپور‘ بہاولنگر‘ مظفر گڑھ‘ ڈیرہ غازی خان‘ رحیم یار خان‘ راجن پور میں بھی شروع ہو گئی۔ والدین سے 5سال تک کے بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے پلوانے کی اپیل کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید