• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ثروت اعجاز قادری سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کہ رہنما عبدالحسیب کی قیادت میں وفد کی پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر ثروت اعجاز قادری سے قادری ہاؤس میں ملاقات،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر طیب قادری،عمران قادری اور دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں 12ربیع الاول کی آمد اور شہر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال گیا گیا ،عبدالحسیب نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت کر رہی ہے،پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے،ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ ہمیں آپس میں لڑانے کی کوششیں کی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید