ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ جینڈر سٹڈیز اور انٹرنیشنل این جی او سلم ہینڈز کے اشتراک سے شجر کاری کا آغاز کیا گیا، اس موقع پر تقریباً 200 پھل دار پودے جن میں آم، امرود، مالٹا اور چکوترہ شامل تھے لگائے گئے ، ڈاکٹر ملک مرید حسین چیئر مین شعبہ جینڈر سٹڈیز ، ڈاکٹر کاشف صدیق، کاشف ندیم ، باسط حبیب، محمد محسن ( ایریا پروگرام منیجر، مسلم ہینڈز) اور ان کی ٹیم نے طلباء کے ساتھ مل کر پھل دار پودے لگائے۔