• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پجگی روڈ پر مسلح راہزنوں نے 2فروٹ فروش دوستوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

پشاور(کرائمرپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے پجگی روڈ پر مسلح راہزنوں نے 2فروٹ فروش دوستوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔مدعی بلال اورعبدالمنان ولد غلام نبی ساکن اسلم ڈھیری نے چوکی جبہ مسجد پولیس کو بتایاکہ وہ صبح ساڑھے 4بجے ریڑھی پر فروٹ فروخت کرنے کے بعد رکشہ میں سوار ہوکر گھر جانے لگے جیسے ہی رکشے سے اترے تو نقاب پوش راہزنوں نے انہیں یرغمال بنالیا۔راہزن منان سے 5ہزار روپے ،موبائل فون جبکہ بلال عرف تاو سے 25 ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ سے متعلق تھانہ مچنی گیٹ کے چوکی جبہ مسجد میں مدعی عبدالمنان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید