• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ، ملک گیر دورے کرینگے

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے کرینگے۔ 

بتایا گیا ہے کہ نواز شریف پارٹی کو منظم کرنے کیلئے سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ 

نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کرینگے، بلوچستان کے بعد سندھ، پھر خیبر پختونخوا کا دورہ ہوگا۔ 

تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کا جائزہ لینگے۔

نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کو از سرنو متحرک کرنے کیلئے تنظیم نوکے حوالے سے فیصلے کرینگے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دئیے جائینگے۔

اہم خبریں سے مزید