اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم تاہم خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق گزشتہ روز موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم شمال مشر قی پنجاب، شمالی بلو چستان اور کالام میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 اورسبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔