• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی فتح، جاپان کو 2-1 سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی ۔ پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔ چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے برتری دگنی کردی لیکن 7 منٹ بعد جاپان کی جانب سے ریکی فوجشما پنالٹی کارنر پر گول کرکے ایک گول کا خسارہ کم کیا۔ دونوں ٹیموں نے چوتھے کواٹر میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ پاکستان کے حق میں ختم ہوگیا ۔ ایونٹ میں پاکستان نے اس سے قبل دونوں میچ ڈرا کیے تھے ۔ پاکستان جمعرات کو چین سے میچ کھیلے گا۔ بدھ کو کھیلے گئے دیگر میچوں میں بھارت نے ملائیشیا کو 8- 1 اور جنوبی کوریا نے چین کو 3-2سے شکست دی۔

اسپورٹس سے مزید