پشاور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے لیے کوئی مشکلات نہیں‘انہی حالات میں ہم نے آگے بڑھنا ہے‘اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں‘ملک میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں۔ راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں آمد کے موقع پرعمرایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج ملکی حالات یہ ہیں کہ پارلیمنٹ سے بھی ارکا ن کو اٹھایا جا رہا ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔امن قائم اور معیشت کی صورتحال ٹھیک کرنے کے لئے آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کو یقینی بنانا ہوگا۔