اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرلی ہے جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب (آج) سماعت کریں گے۔