• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد کمیٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )جشن عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے کوئٹہ میں میلاد کمیٹی کے زیراہتمام کمیٹی کے صدر نعیم احمد مدنی کی قیادت میں مسجد ڈی ایس آفس ریلوے سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی منان چوک پر اختتام پذیر ہوئی ، اس موقع پر علامہ مختار احمد حبیبی ، مفتی جان محمد قاسمی و دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک ؐپوری انسانیت کے لئے رحمت بن کر آئے ،آپؐ کی آمد کی خوشیاں منا کرمسلمان دلی سکون حاصل کرتے ہیں ، آپ ؐ کی آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے اوردنیا میں ہر طرف نور چھا گیا ، حق کا بول بالاہوا،آپ ﷺ کی آمد کی خوشیاں تاقیامت منائی جاتی رہیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید