• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نوید قمر کی ملاقات

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے جمعرات کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وفاق و صوبے کے تعاون سے جاری عوامی مفاد کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کا سندھ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید