کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چپ تعزیہ اور عید میلادالنبی کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد ،لاڑکانہ اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ساؤتھ زون میں 7 اور 8 ربیع الاول اور 11 اور 12 ربیع الاول ،ایسٹ زون میں 8 ،11 اور 12 ربیع الاول ،ویسٹ زون میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔