راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکلا کو آج نیب کے تفتیشی افسر پر جرح کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرواڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے بریت کی درخواست پر دلائل دئیے۔