• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پولیس اہلکار نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کو قتل کردیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)توہین رسالت ﷺ کے مرتکب ملزم کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے حوالات میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ اہلکارکو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ۔فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کینٹ اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار تھانے پہنچا اور ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا خروٹ آباد کے رہائشی عبدالعلی عرف سخی لالہ کو پولیس نے توہین آمیز کلمات پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید عوامی احتجاج کے باعث حراست میں لیا گیا بعد ازاں سیکیورٹی کے پیش نظر ملزم کو کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدد گار سنٹر میں تعینات پولیس ڈرائیور سعید خان سرحدی بروری روڈ پر رات ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر سے جمعرات کی صبح کینٹ پولیس اسٹیشن پہنچا اور حوالات میں بند ملزم فائرنگ کر کےموت کے گھاٹ اتار دیا موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پولیس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ٹی ٹی قبضے میں لے لی۔
اہم خبریں سے مزید