بنوں (نمائندہ جنگ)اسلام آباد کے مقامی اور با نی چیئرمین پی پی آئی کوسزا سنانےوالےجج ہمایون دلاور نے اپنے اور دیگر مبینہ ملزمان کے خلاف انٹی کرپشن بنوں میں درج ایف آئی آر ہائی کورٹ بنوں بنچ میں چیلنج کر دیا پشاور ہائی کورٹ نے انٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاور،والد دلاور، بھائی صادق اور سب رجسٹرار تاج مالی خان کی گرفتاری سے روک دیا پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈبل بنچ نے انٹی کرپشن ٹیم سے سارا ریکارڈ طلب کر لیا ان کے وکلاء احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ اور ذیشان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 419کنال کی اراضی حاجی دلاور خان کے نام ملکیتی ریکارڈ محکمہ مال میں موجود ہے۔