• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر آئی کا تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) نے ملک بھر میں تمباکونوشی کی روک تھام میں مؤثر خدمات و سہولیات کی سستے داموں فراہمی کی کوششوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے، اے آر آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید کا کہنا ہے کہاس وقت ملک میں تقریباً تین کروڑ دس لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکواستعمال کرتے ہیںاور تمباکونوشی پاکستان میں صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے ، انہوں نے حکومت اور تمام شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ صحت عامہ میں بہتری لانے اور زندگیاں بچانے کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔