راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ڈینگی کی صورتحال خطر ناک ہوگئی ۔ایک دن میں33کیس رپورٹ ہوئے ۔ ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اورصوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیربھی راولپنڈی پہنچ گئےاور خبردار کیا ہے کہ زیادہ بارشوں کے باعث 16سے 30ستمبر تک ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ادھر راولپنڈی میں ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد270ہوگئی ۔