کراچی( اسٹاف رپورٹر) اساتذہ، طلبہ و ملازمین جامعہ کراچی کے تحت احتجاجی واک ہوگی فیضان نقوی کے مطابق 7اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی بمباری کو ایک سال ہونے جا رہے ہیں. انسانی تاریخ کے اس المیہ کا شکار لاکھوں معصوم شہری ہیں جن پر صیہونیت نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے. اکیڈمک فار فلسطین کراچی یونیورسٹی اس سلسلے میں ایک احتجاجی واک آپ کی مشاورت و شرکت سے منظم کرنا چاہتی ہے. اس واک کو منظم کرنے کے لیے پیر 16 ستمبر دن 2بجے کراچی یونیورسٹی اسٹاف کلب میں ایک اجلاس رکھا جا رہا ہے، جس میں احتجاجی واک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔