کوئٹہ ( نمائندہ جنگ )کوئٹہ میں بوستان روڈ پر نیو کچلاک پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ اے ایس آئی افسر سمیت 2؍ اہلکار شہید ہو گئے گاڑی مکمل طور پر تباہ سیٹیں اڑ کر درخت سے لٹک گئیں پولیس اہلکار معمول کی گشت کے دوران درخت کے سائے میں کھڑے تھے ۔ تین سے چار کلو دھماکا خیز مواد ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ۔ ڈرائیور قریب واقعہ ٹیوب ویل سے پینے کیلئے پانی لینے گیا تھا پولیس لائن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بوستان روڈ کے کچے میں درخت کے نیچے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا گزشتہ روزنیو کچلاک پولس اسٹیشن کا اے ایس آئی زین الدین ٗ کانسٹیبل محمد طاہر او ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں بوستان روڈ پر معمول کی گشت کرنے کے دوران سائے کیلئے اس درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے اے ایس آئی زین الدین نے ڈرائیور سے پینے کا پانی لانے کو کہا ڈرائیور قریب ہی واقعہ ٹیوب ویل سے پانی لینے گیا اسی دوران بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔