• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ، زاہد محمود نے میلہ لوٹ لیا، مارخورز کامیاب، اسپنر کے 5 وکٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے میچ میں مارخورز نے بابر اعظم اور شان مسعود کی اسٹالینز کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے بولرز نے چھوٹے ٹوٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے والے ٹیم کی فتح کی روایت برقرار رہی۔ آل راؤنڈ سلمان علی آغا بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی نمایاں رہے ، لیکن مارخورز کے اسپنر زاہد محمود نے تمام شہ سرخیاں سمیٹ لی۔ تباہ کن بولنگ پر ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مسلسل چوتھے میچ میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اسٹالینز کے ٹاپ بیٹرز اسٹار بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناکام ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے45 رنز کی اننگز 44 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے کھیلی، مارخورز نے اسٹالینز کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دیا، جواب میں مارخورز کی ٹیم 105 رنز بناسکی۔ شان مسعود 19، بابر اعظم کے بعد ڈبل فیگر کا ہندسہ چھو سکے۔ یاسر خان دو، طیب طاہر5 ، کپتان محمد حارث تین، حسین طلعت چار، جہاں داد خان8، مہران ممتاز صفر، حارث رؤف 5 ابرار احمد6 رنز بناسکے، محمد علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، زاہد محمود نے18رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے24 رنز دے کر دو، اور سلمان آغا نے21 رنز کے عوض تین وکٹ لئے، اس سے قبل مارخورز کی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 رنز بنائے۔ مارخورز کی طرف سے افتخار احمد 60 اور سلمان آغا 51رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عبدالصمد نے 37اور کپتان محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔اسٹالینز کی طرف سے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید