• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس، پاکستان اور بارباڈوس کی برابر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ II کی ٹائی پہلے روز ایک ایک سے برابر رہی۔ برج ٹاؤن میں پہلے سنگلز میں ڈاریان کنگ نے محمد شعیب کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے ٹائی برابر کر دی۔ دوسرے دن اہم ڈبلز میچ میں پاکستان کے عقیل خان اور اعصام الحق قریشی مقابلہ کریں گے۔