کراچی ر(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بارشوں کے بعد بھی پانی سے محروم ہیں ، صوبہ اور شہر نااہل وزیر اعلیٰ،صوبائی وزیر بلدیات اور قابض میئر کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، جعلی فارم 47کے ذریعے پیپلزپارٹی و ایم کیوا یم کو مسلط کرنے والے ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، بی آرٹی کے نام پر شہر کو کھود کر رکھ دیا ہے،انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ ناقص ڈرینج سسٹم کی موجودگی میں ٹوٹی سڑکیں بنانا ممکن نہیں ہے، اس کے لیے ہمارے پاس وقت ہے اور نہ ہی وسائل ہیں، شہری وزیر اعلیٰ سے سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ آخر شہر کا بجٹ کہاں خرچ کیا جارہا ہے؟ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں 1ملین افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے۔