• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کئے، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات

اسلام آباد (فاروق اقدس)اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کئے، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات، کیئر ا سٹارمر نے اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑوں اور عینک سمیت دیگر معلومات فراہم نہیں کیں .

جنوبی ایشیا کے بالخصوص ترقی پذیر ممالک جن میں پاکستان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے یہ سوچ بھی محال دکھائی دیتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے، عینک اور بوقت ضرورت رہائشی سہولیات فراہم کئے جانے والی معلومات ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے .

لیکن اس صورتحال کا سامنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنہوں نے رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی جو اس حوالے سے بھی یادگار سمجھی جاتی ہے کہ کیئر سٹارمر کی فتح سے برطانیہ کا ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار دیا گیا ہے لیکن ان کے اقتدار کو بھی تین ماہ بھی مکمل ہونے کو نہیں آئے کہ انہیں اس مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے اور وہ لیبر پارٹی کو عطیات دینے کے حوالے سے بھی معروف ہیں .

انہوں نے وزیراعظم کیئرسٹارمر کی اہلیہ کی شاپنگ کے پیسے ادا کئے اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں ان کا بھی خرچ اٹھایا تاہم جولائی میں منتخب ہونے الے وزیراعظم کیئرسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے ان تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جو پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں اس لئے اب انہیں تحقیقات کا سامنا ہے دوسری طرف کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید