• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری جنرل اسپتال میں نرسنگ کالج کے طلبا پر تشدد، سابق ایم پی اے اور کئی طلبا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری جنرل اسپتال میں غنڈہ عناصر کی جانب سے کالج آف نرسنگ کے طلبا پر تشدد کیا گیا جس سے کئی طلبا سمیت سابق ایم پی اے عبدالرشید بھی زخمی ہوگئے،طلبا نے شبانہ بلوچ اور عذیر بلوچ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ بعد ازاں طلبا مقدمہ درج کرانے چاکیواڑہ تھانے چلے گئے ، طلبا نے تھانے کے باہر بھی احتجاج کیا۔ زخمی طلبا کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ طلبا کے مطابق پیر کی صبح وہ معمول کے مطابق کالج گئے لیکن غندہ عناصر نے انہیں اندر داخل ہونے نہیں دیا بلکہ ان پر تشدد شروع کر دیا، ان سے اظہار یکجہتی کے لئے سابق ایم پی اے عبدالرشید آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایکطالب علم پر چھری سے حملہ کیا گیا ، زخمی حالت میں طلبا نے مقدمے کے لئے چاکیواڑہ تھانے کا رخ کیااور تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔ سابق ایم اے عبدالرشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سالہ کے دوران اسمبلی میں لیاری کالج آف نرسنگ کے مسائلکو اٹھایا تھا جس پر تحقیقاتی کمیٹیاں بنیں جن میں ثابت ہوا کہ شبانہ بلوچ نے طلبا کے وظائف میں بدترین خرد برد کی جس پر اسے ہٹایا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید