• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج آف نرسنگ لیاری کے طلبا کا پریس کلب کے باہر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالج آف نرسنگ لیاری کے طلبا نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے خلاف پیر کی شام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری توفیق الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ کالج سے گینگسٹرز کا قبضہ ختم کیا جائے، لیاری نرسنگ کالج میں غیر قانونی تعینات سابق پرنسپل شبانہ بلوچ کو فوری برطرف کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر انجم رحمان ،عذیر لعل ،شبانہ بلوچ اور دیگر نے لیاری جنرل اسپتال کو اپنا اکھاڑہ بنا رکھاہے، سابق ایم پی اے وامیر ضلع جنوبی سید عبدالرشید کو آج طلبہ کیساتھ اظہار یکجہتی پر تشدد کرکے زخمی کیا گیا، لیاری نرسنگ کے طلبا کو یر غمال بنایا گیاہے انکی پشت پر سید عبدالرشید اکیلا نہیں پوری جماعت اسلامی کھڑی ہے۔ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی کا مذید کہنا تھا کہ لیاری نرسنگ کے طلبا اور عبدالرشید پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید