• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنک نمک کی برآمد پر پابندی، سالٹ مینو فیکچررز کا اظہار تشویش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سالٹ مینوفیکچررز نے اسٹیک ہولڈر زکی مشاورت بغیر پنک نمک برآمد پر پابندی کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان دہ فیصلوں سے بچنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، ، اگر پنجاب حکومت ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے تو اسے دیگر قیمتی معدنیات جیسے لیتھیم، ریئر ارتھ ایلیمنٹ، برومین اور سلفیٹ آف پوٹاش کی پروسیسنگ پر غور کرنا چاہیے جس سے ممکنہ طور پر اربوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے بانی چیئرمین اسماعیل ستار نے ایک بیان میں نمک کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خام پنک ہمالیائی نمک کی برآمد پر ممکنہ پابندی کے حالیہ اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نقصان دہ فیصلوں سے بچا جا جاسکے۔اسماعیل ستار نے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کے بیان پر حیرت ہے جس میں نمک کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ہم پنجاب حکومت کے ساتھ اجلاس بلانے کی توقع کررہے تھے تاکہ اس طرح کے غیر معقول فیصلے کے نتائج پر غور کیا جاسکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید