کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) جی ڈی اے و دیگر سندھ دوست جماعتوں کے رہنماؤں کے فیصلے کے بعد پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے اور فنکشنل لیگ کے کارکنان کو ھدایت کی ہے کہ وہ دریائے سندھ سے 6 کئنال نکالنے کے لیے ارسا قوانین میں ترامیم کے خلاف 19ستمبر کو کراچی پریس کلب سمیت سندھ بھر کے اضلاع کے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں ہونیوالے سندھ کو بنجر بنانے والی سازشوں اور سندھو دریاء سے نئے 6 کئنال نکالنے کے لیے ارسا قوانین میں ترامیم کے خلاف 19 ستمبر بدھ کے دن سندھ بھر کے اضلاع کے پریس کلبوں کے سامنے بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔