• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول قیمتوں میں کمی، گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کو ہر سطح پر فائدہ پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی کرے،گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے، عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر ہمیں ملک کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے ایک قوم بننے کا عہد کرنا ہوگا،ریاست کو مثالی بنانے کے لئے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا نصب العین بنانا ہوگا،عوامی مسائل کے حل کے لئے حکمرانوں کو اپنی ذمے داری کا احسا کرتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات کر نا ہوں گے،آپس کے اختلافات و نااتفاقی کو ختم کر کے ملک کو سیاسی معاشی واخلاقی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید