• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ 2 کیس، عمران بشریٰ کا ایف آئی اے قانون کے تحت ٹرائل شروع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے قوانین کے تحت شروع ہو گیا۔ نیب ترامیم متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے قبل احتساب عدالت میں ٹرائل جاری تھا۔ اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی آئندہ تاریخ پر ہو گی۔ سماعت کے موقع پر ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی ، نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید اور ملزمان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید