• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کا معاملہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک موخر

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 21ستمبر کو برطانیہ اور امریکا کے دورے کیلئے روانہ ہونگے جہاں شبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پہلے دوروزہ دورے پر لندن جائینگے ، جسکے بعد 23 ستمبر کوبرطانیہ سے امریکا کیلئے روانہ ہونگے جہاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے26 ستمبر کوخطاب کرینگے اور وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر متعد عالمی رہنماں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید