• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، بار کونسلز کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی بار کونسلز نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حسب روایت چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے۔ سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان بار کونسل ، کے پی بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ارکان نے شرکت کی، اجلاس متفقہ طور پر قرار داد پیش کی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ماضی کی طرز پر چیف جسٹس پاکستان کے نوٹیفکیشن کا اجرا وقت سے پہلے کیا جائے، ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر دیگر ملازمین کے مساوی رکھا جائے، ریٹائرڈ ملازمین بشمول ججز اور جنرلز کی دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کے جائے، عدلیہ سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم سے قبل وکلا نمائندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے، پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید