لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی ترمیم آئین کا جنازہ نکالنے کے متراف ہے‘حکومت کو عدلیہ کی تعیناتی اور تبادلوں کا احتیار نہیں ہونا چاہیے‘یہ 73ءکے آئین کی شکل بگاڑرہے ہیں‘ نامکمل پارلیمنٹ یہ ترمیم نہیں کر سکتی‘بلاول بھٹو اپنے ناناکے بنائے آئین کو دفن کررہےہیں ۔انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ دباؤ میں نہیں آئے، مولانا نے بہت سمجھ بوجھ سے کام لیا‘ حکومت نے آئینی مسودہ کو سیاسی جماعتوں سے چھپا کر رکھا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پیغام دیتا ہوں آپ کے نانانے 1973 کا آئین اتفاق رائے سے بنایا تھا۔