• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی۔

پروگرام کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل 18 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، ٹرافی کے لاہور پہنچنے کے بعد اسے ملتان منتقل کر دیا جائے گا جہاں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر اسے اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

19 ستمبر کو ورلڈ کپ ٹرافی کو فیصل آباد لے جایا جائے گا، ٹرافی کی چیمپئنز ون ڈے کپ کے موقع پر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نمائش کی جائے گی۔

ٹرافی کی فیصل آباد میں 20 ستمبر کو مختلف مقامات پر بھی نمائش کی جائے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو پاکستان ٹور مکمل کر کے واپس دبئی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید