• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی ملتان میں نمائش

کراچی( اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ2024کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔ ملتان میں اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس کی رونمائی کی گئی۔ دریں اثنا آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے مجموعی انعامی رقم 225 فیصد اضافے کے بعد 7.96 ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو 2.34 جبکہ رنر اپ کو 1.17 ملین امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔