اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو دو ٹوک طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے،ایسے انتخابات کشمیری عوام کے لیے ناقابل قبول ہیں انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مودی حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لیے رائے شماری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ صدر مملکت کشمیری مہاجرین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھےہ