• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شراکت دار، لیکن بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ، امریکہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگرچہ پاکستان اس کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے لیکن اسلام آباد کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں عائد کرنے کا عمل ظاہر کرتا ہے کہ جب امریکہ کے کسی بات پر اختلافات ہوں گے تو وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے سے نہیں ہچکچائے گا“۔اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ان پابندیوں کے نفاذ کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامی کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ جوہری پھیلاؤ سے متعلق سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید