اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتا سابق چیف سکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عمر سلطان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر سلطان واپس آگئے ہیں، انہیں عدالت میں بھی پیش کرتے لیکن ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا شہری واپس آگیا ہے اب کیا چاہتے ہیں آپ؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آزادانہ تحقیقات ہوجائے‘ایف آئی آر درج ہو چکی ہے ۔