• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر ایران سے آنیوالا مسافر کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر ایران سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر لگا جرمن (شینجن) ویزہ مشکوک پایا گیا مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا۔
اہم خبریں سے مزید