• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، برطانیہ تاریخی تعلقات، مزید وسعت دی جاسکتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیاہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ،اس موقع وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے،وزیراعظم نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کے پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا دونوں ممالک کے بہتر تعلقات میں ایک کلیدی کردار ہے۔
اہم خبریں سے مزید