• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خیال سے جے یو آئی کیساتھ مس کمیونی کیشن ہوئی ہے، بلاول

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی سیاست کرتے ہیں، آئین کی حفاظت کے لئے جے یو آئی ف کا اتنا ہی کردار ہے جتنا پیپلز پارٹی کا ہے۔جمہوریت کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ جے یو آئی ف کا بھی کردار ہے۔آئین کی حفاظت اور انسانی حقوق کی بات ہو تو پی پی اور جے یو آئی ساتھ ہوتے ہیں۔میرے خیال سے کوئی مس کمیونی کیشن ہوئی ہے۔کامران مرتضیٰ ، مرتضیٰ وہاب سے فون پر بات کرلیتے تو مس کمیونی کیشن نہ ہوتی۔نہ کوئی مجبوری تھی نہ کوئی ڈر تھا نہ کوئی خوف تھا۔ہم خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی سیاست کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید