• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل عابد مظہر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ مقرر

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کا تقرر کردیا ہے۔ میجر جنرل عابد مظہر کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل عابد مظہر کو میجر جنرل چوہدری عامر اجمل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور گریڈ انیس کی افسر مس عفت قادر ملک کو تبدیل کرکے تین سال کیلئے محکمہ تعلیم سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔ پروانشل مینجمنٹ سروس پنجاب کے گریڈ سترہ کے افسر عدنان عارف کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر دو سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر عمر اویس کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید