• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنئی ٹیسٹ، بھارت کو 308 رنز کی برتری، بنگلہ دیش ٹیم پھنس گئی

چنئی (جنگ نیوز) بنگلہ دیش ٹیم بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بری طرح پھنس چکی ہے۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 81 رنز بناکر 308 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ دوسرے دن شبھمن گل 33 اور رشبھ پنت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 376 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، حسن محمود نے پانچ وکٹ لیے۔ جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں لیں۔ دوسری باری میں بھارتی کپتان روہت شرما پانچ، یشسوی جیسوال 10، ویرات کوہلی 17 رنز بناسکے ۔