• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب الحسن ہیلمٹ کی پٹی کیوں چباتے ہیں، راز کھل گیا

چنئی (جنگ نیوز) بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کی میچ کے دوسرے روز منفرد حرکت کیمرے نے قید کرلی ۔ شکیب بیٹنگ کرنے آئے تو اس وقت انہوں نے اچانک سے بظاہر اپنے سر پر پہنے ہوئے ہیلمٹ کی اسٹرپ (پٹی) کو اپنے منہ میں رکھ کر چبانا شروع کر دیا۔ جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فینز کے ذہنوں میں بھی کئی سوالات کھڑے ہوئے کہ شکیب بیٹنگ کرتے ہوئے یہ پٹی کیوں چبا رہے ہیں؟ شکیب کی اس عادت کے راز سے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر دنیش کارتک نے پردہ اٹھایا۔دنیش کارتک نے بتایا کہ شکیب ہیلمٹ کی پٹی اس لیے جبا تے ہیں تاکہ بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے ان کا سر بائیں جانب نہ مڑے اور ان کا ہیلمٹ بالکل سیدھا رہے۔

اسپورٹس سے مزید