کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے وزیر بلدیات سندھ کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر بلدیات کراچی کے بلدیاتی نمائندوں تک اختیارات منتقلی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، پیپلز پارٹی کے خود اپنے ٹاؤنز اور یوسی چیئر مینز بھی وزیر بلدیات اور مئیر کراچی کی رسہ کشی سے نالاں ہیں،جس کی وجہ سے کراچی میں عملاً کوئی کام نہیں ہوپا رہا،وزیر بلدیات صرف اپنے وفادار لوگوں کو ٹاؤنز اور یوسیز میں تعینات کرنے میں لگے ہوئے ہیں جن کا کام صرف کاموں میں رکاوٹ ڈالنا اور مال بنانا ہے۔87 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کی طرف سے استعفے کے مطالبہ پر چیں بچیں ہونے کے بجائے سچ کا سامناکریں یا استعفے دے کر گھر جائیں یا پھر بلاتعصب و امتیازکام کریں۔