• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت5 پیسے تک کم اور اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں5پیسے کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت میں11پیسے کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے277.75روپے سے کم ہو کر 277.70روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.05 روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 پیسے کے اضافے سے 279.41روپے سے بڑھ کر 279.44 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.70 روپے پر برقرار رہی،فاریکس رپورٹ کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 308.92 روپے سے کم ہو کر 308.87 روپے اور قیمت فروخت 311.92 روپے سے کم ہو کر 311.87 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 11 پیسے کے اضافے سے 368.09روپے سے بڑھ کر 368.20 روپے اور قیمت فروخت 7پیسے کے اضافے سے 371.73 روپے سے بڑھ کر 371.80روپے ہو گئی۔

ملک بھر سے سے مزید