• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے بعد افغان عہدیدار کی ایرانی قومی ترانے کی بھی بے حرمتی

کراچی(نیوزڈیسک)افغانستان کے ایرانی دورے پر موجود عہدیدار کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی کرتے ہوئے کھڑے نہ ہونے پر افغان سفارت خانے کے قائم سربراہ کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اسلامی اتحادی کانفرنس کے موقع پر افغان عہدیدار ایرانی قومی ترانہ بجانے پر کھڑا نہیں ہوا تاہم افغان وفد نے اس پر معذرت کی۔افغان عہدیدار نے کہا کہ وہ اس لیے کھڑے نہیں ہوئے تھے کیونکہ طالبان نے عوامی سطح پر موسیقی پرپابندی عائد کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید