• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس لائن خودکش دھماکے میں ملوث کانسٹیبل گرفتار

پشاور(ایجنسیاں)پشاورپولیس لائن خود کش دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا جسے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔دھماکے میں پولیس کانسٹیبل نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ کانسٹیبل پشاور پولیس کا اہلکار ہے ۔ گرفتار کانسٹیبل پولیس لائن میں بھی تعینات رہا ، جس نے مسجد تک رسائی ، پولیس لائن گیٹ میں داخلے میں معاونت دی۔مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد ملوث پولیس اہلکار کو بھی پشاور بی آر ٹی سے گرفتار کرلیاگیا۔حکام نے بتایاکہ ملزم نے پولیس لائنز سے اپنا تبادلہ بی آر ٹی پولیس میں کرادیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ولی کا بھائی بھی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست ہے اور پولیس اہلکار کی گرفتاری مرکزی ملزم عمر کی نشاندہی پر کئی گئی۔
اہم خبریں سے مزید